سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن
پاکستان مسلم لیگ ‘ن ‘فرانس کے سیئنر نائب صدر چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وفاق اور صوبے میں خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں انڈکس نے بلندی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،
سعودیہ اور ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے سائن کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوسی (جھیٹی کے) کے سیکرٹری جنرل چوہدری گلزار مشتاق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چودھری شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو سیاست میں رواداری اور روایات پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چودھری گلزار مشتاق کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پی ایم ایل این کے منشور اور پارٹی قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں گے
چوہدری گلزار احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کررہا ہوں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں اس وقت جو ملک و قوم کو جو چیلجز در پیش ہیں ان سے نمٹنے کی صلاحیت مسلم لیگ ن کے قیادت رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت جو ورکروں کو عزت دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔








