سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) جنوبی کوریا میں ہونے والی صنعتی نمائش کے لیےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قرعہ اندازی کی گئی، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے نمائش و میلہ جات کے چئیرمین قیصر بیگ سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔
جنوبی کوریا میں ہونے والی یہ صنعتی نمائش رواں سال ستمبر میں ہو گی جس کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد روانہ ہو گا۔
اس صنعتی نمائش میں آلات جراحی، کھیلوں کے سامان و لباس سمیت چمڑے سے بنی ہوئی اشیاء نمائش میں رکھی جائیں گی۔
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے نمائش و میلہ جات کے چئیرمین قیصر بیگ نے کہا کہ چیمبر میں بیرون ممالک سنعتی نمائشوں ، میلہ جات میں بزنس کمیونٹی کو مساوانہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئیے بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کیا جاتا ہے.