سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی سرحدی فوج نے علی الصبح بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ شروع کردیااس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولہ باری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے،
بھارتی جارحیت پر رینجرز کے جوانوںٕ نے بھی ملک کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہ رکھی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش کرادیا۔
سیالکوٹ جموں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے بعد پاکستان رینجرز بھر پور جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ اے سی پسرور قمر محمود مَنج نے فوری طور پر تحصیلدار پسرور عثمان غنی چودھری، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملہ کو بارڈر ایریا میں پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی نے اپنے بھائی رانا شوکت علی، سابق چیرمین یونین کونسل چاروہ رانا افتخار حسین اور اپنے سیکرٹری وسیم سلہری کو ہدایت کی ہے زیرو پواٸنٹ کے قریب واقع تمام دیہات کے لوگوں سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے راجپوت رائس ملز بھی متاثرین کے لیے کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق سبز پیر سیکٹر میں ایمرجنسی وہیکلز تعینات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔
سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری سیکٹر ہرپال اور اس کے اردگرد انڈیا نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر بم برساناشروع کر دئیے ہیں۔ہیوی مشین گن اور مارٹر گولوں کا استعمال ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.
سیالکوٹ ورکنگ باونڈری معراجکے اور چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ علاقے میں شدید خوف ہراس پاکستان رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی جاری دہی اکھنور اور مراجکے میں مساجد میں اعلانات کرواے جارہے ہیں
بجوات میں بھی شروع ہو گئی جن میں لونی اور خیری گاؤں پر مارٹر گولے برسائے جا رہے ہیں۔ پاک رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے کچھ سویلین کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
محکمہ صحت تحصیل پسرور کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان ارشد کی ہدایت پرمیڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں کسی بھی ایمرجنسی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کریں 03000836261صدام حسین فارمیسی ٹیکنیشن بی ایچ یو بینی سلہریاں 03069696723وارث سلہری سلمان لیاقت 03127757958فیض رسول فارمیسی ٹیکنیشن 03004553341
دوسری طرف فاطمہ ویلفئیر فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ ) نے حسب روایت فی سبیل اللہ ایمبولینس ریسکو آپریشن کیلئے روانہ کردی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی ہیلپ کیلئے ان نمبرز پر فوراً اطلاع کریں03107181122-03307181122
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔