سیالکوٹ : چہلم امام حسین کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ میں چہلم امام حسین کے جلوس کے امن و امان کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سیالکوٹ سے 26 اگست کو برآمد ہوگا۔ جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر خالی کروا لیا جائے گا اور بجلی، انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ٹی وی کیبل کی تاروں کو اونچا کیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کا کام کرے گی جبکہ میونسپل کارپوریشن راستوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کرے گی۔ جلوس کے راستے پر ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو چار دیواری سے بند کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم 9250011 قائم کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور امت کو باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ رحیم یار خان میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پولیس افسوسناک ہے اور وہ اپنے شہیدوں کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور دیگر مسالک کے مذہبی اداروں اور مساجد پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں چاروں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے رحیم یار خان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور پولیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave a reply