سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گاؤں کجلے وال میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 سالہ معصوم بچے اذان سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محنت کش افضال احمد کا 8 سالہ بیٹا اذان شام 6 بجے کے قریب گھر سے اکیلا دوکان پر کھانے کی کوئی چیز لینے گیا۔ اس دوران ملزم قاسم ولد منور حسین نے اکیلے بچے کو دیکھ کر ورغلا کر قریبی زیر تعمیر ایک مکان کے اندر لے گیا اور وہاں اس معصوم بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ اس سفاکانہ فعل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
بچہ ازان روتا ہوا اپنے گھر واپس گیا اور گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور ملزم قاسم کے خلاف تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
بچے کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔