سیالکوٹ : کم اجرت دینے اور بچوں سے مشقت کرانےوالوں کے خلاف کارروائی کاحکم

سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ میں کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد اور بچوں کی مشقت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ مظفر مختار نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و انٹی ہیومن ٹریفکنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا اور کم سن بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لیبر کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔

اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قائم غیر رسمی اسکولوں کے معائنہ کے لیے سول سوسائٹی اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مشترکہ وزٹ کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a reply