سیالکوٹ ،با غی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے
تفصیل کے مطابق دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری سیالکوٹ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے،سیالکوٹ بھر کے گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری نے دن کا آغاز دعائیہ کلمات اور عبادت سےکیا
تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے جارہے ہیں، مسیحی برادرای کی طرف سے سیالکوٹ بھر میں عبادات کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں ، جن میں مسیحی برادری بھر پور انداز میں شرکت کررہی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں قائم 276 چرچ ہیں جبکہ 266 مقامات پر تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن پر 1500 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں