سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) گھوئینکی اور گردونواح کے شہری گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سردیوں میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں، اور لوگ لکڑیوں یا مہنگے گیس سلینڈرز پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی کہ انتظامیہ اور سیاستدانوں کی جانب سے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ ہر سال سردیوں میں احتجاج کے بعد عارضی طور پر گیس کا دباؤ بڑھا دیا جاتا ہے، لیکن کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا جاتا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی کمی کا مسئلہ نظرانداز ہو جاتا ہے اور یہی سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے۔ عوام نے منتخب نمائندوں سے گیس بحران کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن افسوس کہ عوامی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔