سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی جی کے ہمراہ اچانک سول ہسپتال کادورہ، ہسپتال کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار،جلد ہسپتال کی حالت بہتر ہوتی نظر آئے گی، وزیر اعلیٰ کی اپنے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو،
سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی وزیر اعلیٰ کے دورہ کے موقع پر موجود تھے۔خاتون کی شکایت پر پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی موجود تھے،وزیر اعلی کے اچانک دورہ پر ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر اعلی نے اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا بڑا شہر ہے اتنی سہولیات ہسپتال میں میسر نہیں ہیں۔ ہسپتال میں کھٹمل بھی پائے گئے ہیں اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
اگلے تین چار ماہ کے دوران دوبارہ دورہ کروں گا۔آج ہی سے ہسپتال میں کام ہوتا نظر آئے گا۔ہسپتال کو سہولتیں فراہم کرناریاست کی زمہ داری ہے۔
جلد ہسپتال کی شکل نکل آئے گی۔ پیڈز وارڈ میں ایک ایک بیڈ پر چار چار بچے موجود ہیں لیکن سب کو طبی امداد اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ 70،80 لوگوں سے بات چیت ہوئی جنہوں نے بتایا کہ ادویات مفت مل رہی ہیں۔ ہسپتال کی حالت زار کو درست کرنا حکومت کا کام ہے ڈاکٹروں کا نہیں۔برن یونٹ کے قیام کی کوشش کریں گے۔
وزیر اعلی کے دورہ کے موقع پر ایک خاتون نے شکایت کی کہ اس سے ایک پولیس اہلکار اور گارڈ نے رقم چھین لی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر آئی پنجاب کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر موقع پر ہی انکوائری کر دی گئی،گارڈ اور پولیس اہلکار ملوث پائے گئے، پولیس اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا،ملوث اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے ڈس مس کیا جائے گا،خاتون کی چار ماہ پہلے شادی ہوئی ہے خاوند نشہ کرتا ہے علاج کے لئے ہسپتال آئی تھی خاتون کرائے کے مکان میں رہتی ہے فوری اس کے کرائے کا انتظام کر دیا گیا ہے، خاتون کھانا بنانا جانتی ہے وزیراعلی نے جلدی نوکری کے انتظام بھی کا حکم دے دیا۔