مزید دیکھیں

مقبول

رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج

لاہور: معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری...

محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی...

گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے...

سیالکوٹ:علامہ اقبال میموریل ہسپتال, پارکنگ فیس میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار گرفتار

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ٹراما سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی مفت ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کی سہولت کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات، لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔

اے ڈی سی جنرل نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کے ساتھ دیکھ بھال کے لیے آئے افراد کے لیے نشستوں کے اہتمام اور بیڈ شیٹ کی تبدیلی کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی عمران سے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو علاج کے لیے ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر طبی سہولیات بغیر مریضوں کی عزت نفس مجروح کیے فراہم کرنا ہسپتال منتظمین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی یہ پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

اس سے قبل، اے ڈی سی جنرل ایوب بخاری نے ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ میں شیڈول پارکنگ فیس سے تین گنا زائد وصولی پر تشویش کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے اس بارے میں وضاحت طلب کی۔ ڈی ایم ایس کی موجودگی میں اوور چارجنگ کی پاداش میں ٹھیکیدار کو تھانہ رنگپورہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شیڈول فیس ریٹس کا بورڈ واضح جگہ پر آویزاں کریں اور جس پر شکایت کی صورت میں فون نمبر درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور شیڈول پارکنگ فیس کے مطابق پارکنگ کا ٹھیکہ چلایا جائے گا، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں