سیالکوٹ کی کرائم ڈائری
تحریر: بیوروچیف شاہد ریاض
اس وقت سیالکوٹ میں جنگل قانون اور ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے ،سیالکوٹ پولیس عملاََ جرائم پیشہ عناصرکوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،شہری ڈاکوؤں سے دن دیہاڑے لوٹے اور کاٹے جارہے ہیں ،مزاحمت پر کئی شہری گولیاں لگنے سے راہی عدم ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کی طرف ہربار یہی بیان جاری ہوتا ہے کہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے

رواں ماہ مارچ میں چند تھانوں کی حدود میں ہونے والی چند وارداتوں کا احوال جبکہ سیالکوٹ کے کاروباری مراکز یعنی سٹی سرکل کے 6 تھانوں میں ہونے والی کروڑوں روپے کی وارداتیں الگ ہیں، باقی ضلع بھر میں چور اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ملیانوالہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے عاصم اور اسکی بیوی سے نقدی پچپن ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی تھی ، بڈیانہ سیوکی روڈ پر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد افضال سکنہ پنج گرائیں اور اس کی بیوی جو بینک سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے رقم نکلوا کر آرہے تھے سے رقم چھین کر فرار ہوئے۔

وڈالہ سندھواں میں محمد اشرف قادری بینک سے50ہزار روپے کی رقم کیش کروا کر نکلا تو تین نوسربازوں نے بہانے سے اسے گھیر لیا اور اسے باتوں میں لگا کر اسکی50ہزار روپے کی رقم لیکر رفو چکر ہو گئے۔

ڈسکہ کا دکانداراعظم اپنی دکان پرموجودتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکو اس کی دکان میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر اس سے نقدی 38 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

نواحی گاؤں ملیانوالہ کا زبیر اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ انہیں تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی پانچ ہزار روپے‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔

کمال پور کا وقار اپنی دکان میں موجودتھاکہ اسی دوران دو ڈاکو اس کی دوکان میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی 40 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔

پنڈوریاں کا راشد اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے موٹرسائیکل اور نقدی دس ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے، ڈسکہ میں رستم کے گھر سے نامعلوم چور ان کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی رقم 95ہزار روپے اور طلائی زیورات ڈیڑھ تولہ چوری کرکے لے گئے

ڈسکہ ہی کے ناصر کی ہمشیرہ کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات ایک عدد مالا سیٹ اور نقدی ڈیڑھ لاکھ چوری کرکے لے گئے۔ ڈسکہ کا صغیر اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا او ر ان سے نقدی پچاس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

نواحی گاؤں لوہارانوالی کا شمیم اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی اسی ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے جبکہ رام پور کے آفاق کے گھرسے نامعلوم چور موبائل فون چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے،

ڈسکہ کے کاشف کے گھرکے تالے توڑ کرنامعلوم چور نقدی 66ہزار روپے چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے احمد کے گھرکے تالے توڑ کرنامعلوم چور نقدی پچاس ہزار روپے اور طلائی زیورات اڑھائی تولہ چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کے حسنین کی حویلی میں بنے بیوٹی پارلر کے تالے توڑ کرنامعلوم چور سامان بیوٹی پارلر اور لوہا چوری کرکے لے گئے اور ڈسکہ کی خاتوم شمیم بی بی کی زمینوں سے نامعلوم چور پیٹرانجن چوری کرکے لے گئے۔ ڈسکہ کا غلام حسین اپنے میڈیکل سٹور پرموجودتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکو سٹور میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغما ل بناکر نقدی 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے

کلہ کلاں کے ارشد سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی30ہزار روپے‘موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے۔آدمکے چیمہ کا ارسلان اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی 12 ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔

موضع ڈنڈ پور کھرولیاں کا اسامہ اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ انہیں تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی18 ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔

ابھی تو مارچ کے 20 دن بھی پورے نہیں ہوئے نہیں معلوم اس ماہ کے مکمل ہونے تک مزید کتنے شہری ڈاکوؤں کانشانہ بنتے ہیں ،ڈاکوؤں پر پولیس کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف میں مبتلا ہیں

اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کب سیالکوٹ میں امن وامان قائم کرنے اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نشان عبرت بناتی ہے جو کہ پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے ؟؟؟

Shares: