سیالکوٹ: کسٹمز نے پکڑی گئی منشیات ، نان پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز اور ممنوعہ اشیاء تلف کردیں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) کسٹمز حکام نے کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب کی زیر نگرانی بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات ، نان پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز ، سمگل شدہ مضر صحت خشک دودھ اور ممنوعہ ہیلتھ میشنری کو تلف کردیا

کسٹمز کلیکٹریٹ سمبڑیال کے زیر اہتمام نیو ڈرائی پورٹ پر منعقدہ تقریب کے دوران کسٹم حکام اور اینٹی نارکوٹکس حکام نے کلیکٹر کسٹمز میڈیم صائمہ آفتاب کی زیر نگرانی مختلف اوقات میں ضبط کیے گئے موبائلز، خشک دودھ، کاسمیٹکس ، پرانی ہیلتھ مشینری ، سگریٹ کو نذر آتش اور دفن کر دیا گیا ہے۔

لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء جن میں نان پی ٹی اے 5 ہزار موبائل فونز، سمگل شدہ ضبط کیا گیا20 ہزار کلوگرام غیر معیاری خشک دودھ ، بھاری تعداد میں استعمال شدہ ممنوعہ ہیلتھ میشنری، ممنوعہ کاسمیٹکس سامان ، ممنوعہ 20 ہزار سگریٹ ، ضبط کی گئی ممنوعہ 1لاکھ جنسی ٹیبلیٹ، 500 کلوگرام ایکسپائر ڈرائی فروٹ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمکل جبکہ 5 کلو پکڑی گئی ہیروئن ،چرس بھی شامل تھی جسے تلف کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز شہزاد رانجھا ، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز امیر حمزہ چیمہ ، اپریزنگ آفیسر حافظ محمد ابوبکر، سپرٹینڈنٹ کسٹمز امان اللہ ، رشید عالم ڈوگر ، اینٹی نارکوٹکس فورس تھانہ سیالکوٹ کے ایس ایچ او شفقت محمود ، نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) عبد الحمید جرال ، ایجنٹس گروپ کے رہنما لیڈر چوہدری جمشید اسلم چیمہ، ڈائریکٹرز نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) سمیت دیگر بھی موجود تھے

تقریب کے اختتام پر کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز انشاء اللہ تعالیٰ سمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے سماج دشمن عناصر کی کاروائیوں کی حوصلہ شکنی کرتا رہے گا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے سمیت سمگلنگ کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جاۓ گی اور کسٹمز کے پلیٹ فارم سے اقدامات کیے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاۓ گا ۔

Leave a reply