سیالکوٹ( باغی ٹی وی ، بیوروچیف خرم میر ) شہاب پورہ روڈ پر آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سی ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی بے قابو ہو کر ایک ایوری ڈبہ اور چار موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کسی تجربہ کار ڈرائیور کے بجائے ایک ناتجربہ کار ہیلپر چلا رہا تھا، جو حادثے کا باعث بنا۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر تربیت یافتہ افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی رہی تو آئندہ مزید سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔








