سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 4 موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ، رقم نقدی 1 لاکھ روپے، 3 قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک 3 رکنی تیرو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 4 عدد موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ، ,نقدی 1 لاکھ روپے، 3 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر ولد نذیر سکنہ گوہد پور، حال مقیم کوٹلی لوہاراں مشرقی ،سلمان ولد سلیم سکنہ ضلع چارسدہ، عبداللہ ولد آزاد خان سکنہ شیخ احمد بابا ضلع چارسدہ کے ناموں سے ہوئی ہے
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔