سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو مچھروں سے پاک کرنا ہوگا اس کیلئے لازم ہے کہ مچھروں کی افزائش گاہوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اس کے تدارک کیلئے لاروا سائیڈنگ کی جائے،
تمام سرکاری محکموں کے افسران اینڈرائڈ بیس ڈینگی ایکٹیویٹی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم مرزا نے بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 51کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 40افراد لاہور،3اسلام آباد، 1مسقط,1 عمان,2سعودی عرب اور 2گوجرانوالہ میں مقیم ہیں جبکہ صرف 2سیالکوٹ مین رہائش پذیر ہیں۔
جنوری سے مڈ نومبر تک ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی فیور کے 10ہزار 155مشتبہ کیسسز سامنے ہیں جن میں سے 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔








