مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ...

ڈیرہ غازی خان: کوآپریٹو بینک ملازمین کا بھرتیوں پر احتجاج

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) پنجاب...

پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

نئے فنکار جب انڈسٹری میں آتے ہیں تو...

یکم ذو القعدہ کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

کراچی:پاکستان میں ذوالقعدہ کے چاند کی رویت کے لیے...

پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش...

سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال پر چھاپہ، 4 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چار ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر صبح آٹھ بجے ہسپتال پہنچیں اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف شعبوں کا معائنہ کرتی رہیں۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ہسپتال کے میڈیکل وارڈز، ایمرجنسی، پیڈز (بچوں کا وارڈ) اور گائنی وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے موجودہ سٹاک اور بلڈ کلیکشن سنٹر کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے براہ راست مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے واضح طور پر کہا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے لازم قرار دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضر ہوں کیونکہ مریض ان کے منتظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کے لیے ہسپتال میں دستیاب ادویات کی مکمل فہرست اور ڈیوٹی روسٹر نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں تاکہ ہر ایک آسانی سے معلومات حاصل کر سکے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں