سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کااجلاس منعقد ہوا

کوالیفائیڈ کوچز فیصل خان. فیصل نوید پی سی بی آفیشل فرخ راجہ اور دیگر ایمپائرز و اسکورر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ ممبر رانا عبدالرحمان نے شرکت کی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کلب کرکٹ چیمپین شپ 2023 کے حوالے سے CSS گراونڈ سیالکوٹ میں زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید ایمپائرز اور اسکورر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کوالیفائیڈ کوچز فیصل خان. فیصل نوید پی سی بی آفیشل فرخ راجہ اور دیگر ایمپائرز و اسکورر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ ممبر رانا عبدالرحمان نے شرکت کی

صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے سب ایمپائرز اسکورر اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور امید کی جیسے 2014.17 میں سیالکوٹ میں کلب کرکٹ ہوئی انشاءاللہ آئندہ بھی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے اُس سے زیادہ کرکٹ کروانے کا ارادہ کیا ہے اور آپ لوگ ایمپائرنگ میں پروفیشنل طریقے سے میچز کو کروائیں گے انشاءاللہ ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہوگی

آپ لوگ فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے آپکو کسی قسم کا پریشر نہیں ہوگا ڈسپلن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ایمپائرز اور اسکورر کے ہیڈ فرخ راجہ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ سے ایمپائرز اور اسکورر کی فیس میں اضافہ کی ریکوسٹ کی جو کہ مان لی گئی انشاءاللہ سیالکوٹ میں کلب کرکٹ دوبارہ عروج پر ہوگی

Leave a reply