سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ اگوکی اور تھانہ ہیڈمرالہ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں شہری بلاجھجھک ان کے پاس آ سکتے ہیں۔

ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کی داد رسی مختص کردہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان کا حل فوراً نکالا جائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

Shares: