سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈاکٹر محمد ندیم ملک ندیم ڈینٹل کلینک والے سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ سینئر صحافی، ذیشان ملک ڈولفن سنوکر کلب والے، ملک وقاص، ملک نقاش ڈولفن گارمنٹس والے کے والد محترم ملک محمد امین قضاۓ الہی سے وفات پا گۓ تھے ان کی نماز جنازہ نوبتاں والے قبرستان ڈسکہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ صدر جماعت اھلسنت مولانا فاضل صابری نے پڑھائ نماز جنازہ میں شعبہ ھاۓ زندگی کے تمام مکتبہ فکرسیاسی،سماجی،مذہبی،تاجر،صحافی
شخصیات نے شرکت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں دعاؤں کے ساۓ میں سپرد خاک کیا گیا،
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان کے ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری نشرواشاعت ڈویژن گوجرانوالہ حافظ بلال،عتیق الرحمن صدر و جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ حاجی ریاض ڈھلوں عارف رفیق، وقاص ریاض نے خصوصی دعاۓ مانگیں۔
مرحوم کی تمام عمر ن لیگ کے ساتھ سیاسی وابستگی رہی اور بطور سیاسی و سماجی کارکن لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہے، معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی بےلوث خدمت پر یقین رکھتے تھے۔
اس موقع پر سیاسی قائدین جن میں سیدہ نوشین افتخار سابقہ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا پارٹی کے لیے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،وہ افتخار الحسن، ظاہرے شاہ کے دیرینہ ساتھیوں میں تھے۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشاء کا کہنا تھا مرحوم بزرگ ساتھی اور وفادار ورکر تھے قیادت ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرے گی۔
سابقہ ایم پی اے ذیشان رفیق اور آصف باجوہ کا کہنا تھا مرحوم نواز شریف کے ساتھ صداقت و وفاداری سے جڑے ہوئے تھے ان کا جذبہ قابل تقلید ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔آمین