سیالکوٹ : موٹر سائیکل لائسنس کا حصول آسان کردیا گیا

سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض): ڈی ایس پی لائسنسنگ سیالکوٹ رانا بابر شعیب نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنا اب مزید آسان ہو گیا ہے۔ اب کوئی بھی شہری، چاہے وہ کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتا ہو، اپنی شناختی کارڈ کے ساتھ ٹریفک دفتر آ کر فوری طور پر موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے لرنر پیریڈ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اب شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے لمبا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ڈی ایس پی رانا بابر شعیب نے مزید بتایا کہ ٹریفک دفتر میں ہر وقت عملہ موجود ہے جو شہریوں کو بغیر کسی دشواری کے لائسنس جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فوری طور پر ٹریفک آفس کا رخ کریں۔

ٹریفک پولیس سیالکوٹ کا عملہ عوامی خدمت کے لیے دن رات کام کرنے کا عزم رکھتا ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments are closed.