سیالکوٹ:ناجائز تجاوزات سائیکل والی گلی و دیگرچوراہوں پر ریڑھی بانوں اور دکانداروں کا قبضہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف)ناجائز تجاوزات سائیکل والی گلی و دیگرچوراہوں پر ریڑھی بانوں اور دکانداروں کا قبضہ

سیالکوٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سخت اقدامات کے باوجود تجاوزات مافیاء کیخلاف کارروائی کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے ،چوک علامہ اقبال روڈ پر واقع سائیکلوں والی گلی مشہور ہے مگر یہاں سے اکثر گزرنے والی ٹریفک ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، شام ہوتے ہی سیالکوٹ کے مصروف ترین علاقوں اور چوراہوں میں ریڑھیاں کھڑی کی جانے لگی ہیں ، تجاوزات کی یلغار سے شہری سراپا احتجاج، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

سیالکوٹ میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہو چکی ہیں، سیالکوٹ کے مرکزی چوک علامہ اقبال ، مجاہد روڈ ، تحصیل بازار ، مسلم بازار ، چوک شہیداں ، بازار کاٹھیاں ، دو دروازہ ، راجہ بازار، ریلوے روڈ ، ایبٹ روڈ ، دارہ آرائیاں ، خادم علی روڈ ، عالم چوک اور پل ایک نیکا پورہ میں تجاوزات نے شہریوں کا سڑک سے گزر نانا ممکن بنا دیا ہے ۔ تجاوزات کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

دکاندار دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ تک اپنی دکانوں کی نمائش لگا لیتے ہیں۔ شام ہوتے ہی ریڑھی بان مصروف ترین چوراہوں میں اپنی ریڑھیاں لگا لیتے ہیں۔ ٹریفک جام ہوتی ہے تو انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ اہلیان سیالکوٹ نے حکومت پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے اور تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply