مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ...

حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...

شادی کی تقریب میں‌ناچ گانے،12 افراد پہنچادیئے گئے تھانے

اٹک: اٹک کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب...

سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض): پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ صدر چیمبر اکرام الحق، سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی، اور نائب صدر عمر خالد نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر اکرام الحق نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، جو دونوں ممالک کی عوام کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مخلصانہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور تجارتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ پاک-ایتھوپیا تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 15 سے 17 مئی 2025 کو ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پانچویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری نمائش میں سیالکوٹ کے تاجروں کو شرکت کی دعوت دی، جو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سفیر نے سیالکوٹ چیمبر کی دستاویزی فلم "سیالکوٹ: دی سٹی آف پروگریسو پیپل” میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر چیمبر اکرام الحق نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف سیالکوٹ ملک فیصل منظور، ڈی جی ٹی ڈی پی خالد رسول، سابق صدور چیمبر ملک اشرف اور ڈاکٹر خرم، سابق ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید، ایگزیکٹو رکن اعجاز احمد غوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں