سیالکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا ایجنٹ سمیت گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا ایجنٹ سمیت گرفتار،مقدمہ درج

ملزمان ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے امیدواران سے پیسے لے کر بغیر ڈاکٹری معائنہ جعلی اور فرضی میڈیکل بنوا کر دیتے تھے۔

انسپکٹر ہیڈکوارٹرز ٹریفک ملک خرم شہزاد کی مدعیت میں دفتر ٹریفک پولیس میں بطور مالی ڈیوٹی سر انجام دینے والا ملزم ثمر عباس اور ضلع کچہری میں موجود اس کا ساتھی ایجنٹ محمد سلیمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس کے ویژن کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو کرپشن سے پاک ، شفاف اور آسان بنانے کیلیے متعدد اقدامات کیے ہیں شہری بغیر کسی سفارش ڈرائیونگ لائسنس کی 24/7 خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تاہم بدعنوانی کے مرتکب اہلکار اور شہریوں سے فراڈ کرنے والے ٹاؤٹ یا ایجنٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply