سیالکوٹ :سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے نے آپس میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ کو آگ لگادی ہے جس کے نتیجہ میں ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا ہے، ریسکیو 1122 ٹیم نے متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، متاثرہ باپ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


سمبڑیال کے قصبہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں حقیقی باپ کو آگ لگا کر جھلسانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ارحم نامی ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ محمود احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چونڈہ کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں باپ مشتاق احمد بری طرح جھلس گیا

جسے ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے متاثرہ باپ کی درخواست پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔ تاہم فرار ہونے والے بیٹے کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

Comments are closed.