سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی،سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ملزم ارسلان علی نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کی گرفتاری ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔رواں سال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے سینکڑوں انتہائی مطلوب ملزمان کو مختلف ایئرپورٹس سے گرفتار کیا۔

ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Comments are closed.