سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو )پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار
سیالکوٹ پولیس نے کارروائی میں سوات کے رہائشی دو ملزمان اختر اور آفتاب خان گرفتار، 22 ہزار سے زائد پٹاخے، پھلجڑیاں اور ماچس بم قبضے میں لے لیے گئے۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر صدر پولیس نے دوبرجی چوک کے قریب کارروائی کی، جس میں 880 ڈبیاں آتش بازی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ مزید تفتیش کے بعد ملزمان کے بتائے گئے مقامات پر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔








