سیالکوٹ: پولیس پر منشیات فروش کی فائرنگ، ملزم گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیورچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی سید امیر میں پولیس پر منشیات فروش نے فائرنگ کر دی۔ تاہم، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے پستول اور 2600 گرام چرس برآمد کی۔

اسٹنٹ سب انسپکٹر امجد علی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس پارٹی کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ شمس دین عرف منا نامی شخص منشیات فروخت کر رہا ہے۔ پولیس پارٹی جب ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 2600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.