سیالکوٹ :سیلاب، سینکٹروں ایکٹر زمین زیرآب ، پانی دیہی علاقوں میں داخل ،فلڈ وارننگ جاری

متاثرہ دیہاتوں میں بل بجواں، پنڈی، پتراڑا ،کھوجے، چک صالح پور، چوہے چک ودیگر علاقے شامل ہیں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیلاب، سینکٹروں ایکٹر زمین زیرآب ، پانی دیہی علاقوں میں داخل ،جموں کشمیر سے آنے والا دریا دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی سے متعدد دیہات زیرآب آ گئے،متاثرہ دیہاتوں میں بل بجواں، پنڈی، پتراڑا ،کھوجے، چک صالح پور، چوہے چک ودیگر علاقے شامل ہیں ،سینکٹروں ایکٹر زمین زیرآب آ گئی، پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، سیلاب کے باعث دیہاتوں کا آپسی رابطہ منقطع ھونے کا خدشہ، اگر پانی کی سطح مزید بڑھی تواور بھی کئی دیہات زیر آب آ سکتے ہیں، اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی-
دوسری طرف سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے ایکسین اری گیشن محمد جعفر کے مطابق ہیڈمرالہ مقام پر دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پانی کا بہاؤ 210983کیوسک جبکہ اخراج 192960کیوسک ہے ،دریائے مناور توی میں پانی کا بہاؤ 8205 کیوسک جبکہ دریائے جموں توی 18525 کیوسک ہے .نہر اپر چناب میں پانی کی مقدار 13023 جبکہ نہر راوی لنک مرالہ میں 5177کیوسک ہے –
مسلسل بارشوں کی وجہ سے اس وقت ہیڈمرالہ سے 2لاکھ 10 ہزارکیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے دریائے چناب وگردونواح کے علاقے میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

Leave a reply