سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا – ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے سدباب کیلئے مین مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور انسپکشنز کریں۔
انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، ڈی ڈی لائیو سٹاک، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے لائیو سٹاک آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ چکن پرائس متعین کرتے ہوئے گوجرانولہ ڈویژن میں مقررہ قیمتوں کو مدنظر رکھیں اور اس میکینزم کو فالو کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں اور اسٹورز پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ چینی اور آٹا کی ہولڈنگ پر زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے چینی اور آٹا کے ڈیلر کو تاکید کی وہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں اور کارروائی سے بچنے کیلئے اپنے پاس اسٹاک کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور اسٹاک کو ڈکلیئر کریں۔