سیالکوٹ :اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ضلع سیالکوٹ کے لئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی قیمت305روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چاول اری 70روپے کلو، دال چنا موٹی210، دال چنا باریک 200روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی 300روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 527روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی ہوئی460روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی245روپے کلو، کالے چنے (موٹے)215روپے کلو، سفید چنے (موٹے)325روپے کلو، بیسن215روپے کلو، دودھ155روپے لٹر، دہی 160روپے کلو، چھوٹا گوشت1600روپے کلو، بڑا گوشت800روپے کلو، تندوری روٹی 100گرام 15روپے، جبکہ 120گرام وزنی نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے،

آٹا، گھی، چینی کی قیمت حکومت پنجاب کے پالیسی کے مطابق ہوگی، سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چکن کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کریگی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کی شکایت اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے دفتر کے نمبر 0529250790، اے سی سمبڑیال کے فون نمبر0526524032 اے سی پسرور کے فون نمبر 0526443566 اے سی ڈسکہ کے فون نمبر 0529200115پر کر سکتے ہیں

Comments are closed.