مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: زہریلی مٹھائی نے دو معصوم جانیں نگل لیں، متعدد کی حالت نازک

حافظ آباد ،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) حافظ آباد...

سپریم کورٹ،9 مئی مقدمہ،عمرسرفراز چیمہ کاکیس عمران خان کے ساتھ منسلک

سپریم کورٹ،عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی...

سیالکوٹ: ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیک، بڑا سانحہ بروقت کارروائی سے ٹل گیا

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے نواحی گاؤں جام کے چیمہ میں ایک ایل پی جی ٹینکر سے اچانک گیس لیک ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ ٹینکر میں 35 ٹن ایل پی جی موجود تھی اور سیفٹی والو کو نقصان پہنچنے کے باعث مسلسل چھ گھنٹے تک گیس کا اخراج ہوتا رہا۔

ٹینکر کراچی سے ورسالکے (تحصیل سمبڑیال) کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے باعث یہ موٹر وے سے اتر کر چھوٹی سڑکوں پر آیا، جہاں ایک پل سے ٹکرا کر اس کا سیفٹی والو خراب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فوری طور پر محکمہ شہری دفاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد پرویز کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی اور خود بھی موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری ایس او پیز کے تحت ٹینکر کو آبادی سے دور منتقل کیا جبکہ ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ یونٹ حفاظتی اقدامات کے تحت جائے وقوعہ پر تعینات رہا۔ بعد ازاں ٹینکر کے سیفٹی والو کی مرمت کروائی گئی اور ڈرائیور کے خلاف ایل پی جی کی غیر قانونی نقل و حمل اور غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر شہری دفاع شاہد پرویز کے مطابق، ابتدائی معائنے میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ٹینکر نہ صرف مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سفر کر رہا تھا بلکہ اس میں موجود گیس بھی بادی النظر میں سمگل شدہ اور ناقص تھی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مربوط کارروائی پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچنے پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں