سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض)ملک بھر کی طرح سیالکوٹ گھوئنکی میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی مرکزی جلوس کی قیادت خطیب سیالکوٹ معروف عالم دین حافظ عادل جمال اور انکے رفقاء نے کی، جلوس مرکزی جامع مسجد محلہ ملک آباد سے شروع ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا بھٹہ چوک پھر جی ٹی روڈ اڈہ گھوئنکی پر پہنچا ،جہاں پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پر تباک استقبال کیا گیا

جلوس کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور فضا میں درود سلام کی صدائیں گونج رہی تھی، شہر بھر کی گلیوں بازاروں میں سبز پرچموں کی بہاریں بھی نظر آئی جلوس میلاد چوک گھوئ،نکی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا جہاں پر مرکزی جمع مسجد کے خطیب معروف عالم دین حافظ عادل جمال نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا اور سیرت النبی اور میلاد مصطفی ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اپنے ایمان افروز بیان سے حاظرین ریلی کے دلوں میی عشق مصطفی ﷺ کو بیدار کیا

دوسری طرف جشنِ عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مسجد ابو حنیفہ سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے بعد دربار امام صاحب اختتام پذیر ہو گا، جلوس میں عاشقان رسول اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود ہے درودِ سلام کی صدائیں فضا کو معطر کر رہی ہیں جلوس کے راستوں پر پانی و دودھ کی سبیلیں اور نذرو نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے

ضلع بھر میں 168 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہو رہے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 1000 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

Shares: