سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی ٹیم نے ماہ اگست میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقامات سے پانچ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ریجنل انچارج ایس پی فاروق احمد بھٹہ اور ڈی ایس پی نعمت کمال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی قابل ٹیم نے یہ کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔
گرفتار ملزمان میں ارسلان، سکنہ ڈسکہ، کے قبضے سے 9mm پسٹل اور گولیاں۔اسرار، سکنہ گوجرانوالہ، کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں۔عرفان، سکنہ ڈسکہ، کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں۔ظفر اور تنویر مسیح، ساکنان سیالکوٹ، کے قبضے سے 180 بوتل شراب برآمد ہوئی
تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ اور تھانہ بمبانوالہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، جدید سافٹ ویئر کی مدد سے مختلف تھانہ جات جیسے سٹی ڈسکہ، صدر گوجرانوالہ، اروپ، اور موترہ سے ڈکیتی و چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی 6 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، جنہیں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کے ازالہ پر شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ریجنل انچارج ایس پی فاروق احمد بھٹہ نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور شاہراہوں پر ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی۔