سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف کے علاؤہ پیسپ ٹیم بھی موجود تھی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال کے ہمراہ خواجہ صفدر روڈ، کمشنر روڈ، پیرس روڈ، لاری اڈہ، ہیڈ مرالہ روڈ اور کلووال روڈ پر سیوریج کی پائپ لائنز اور کنڈوٹس ڈالنے اور روڈ کی بحالی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال نے کہا کہ پیسپ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام ریویو کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور بحالی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہر کی اہم روڈز پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جس قدر جلد ممکن ہو منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک کو نیسپاک کے مقامی حکام کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ پی ڈی پیسپ نے کہا کہ کنٹریکٹر کام کی رفتار کو تیز کرے اور اربن ایریا میں سیور لائن ڈالنے کے بحالی کا جلد از جلد مکمل کریں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔









