سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاھد ریاض سٹی رپورٹر )کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پہ فروغ دینا وقت ضرورت ہے- چوھدری طارق سبحانی
تفصیل کے مطابق وریو خاندان کے چشم و چراغ، عوامی لیڈر، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 39، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوھدری طارق سبحانی سابق ایم پی اے کی یونین کونسل چرنڈ کے گاؤں "کوٹلہ امباں والا” میں عرس مبارک بابا جی سرکار ٹلاں والے کے موقع پر ہونے والے "کبڈی میچ” میں بطور "مہمان خصوصی” شرکت کی،
چوھدری طارق سبحانی نے کبڈی میچ میں پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 2 لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اپنی جیب سے بطور انعام دئے،
چوھدری طارق سبحانی نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اس موقع پر گدی نشین خادم محمد ذوالقرنین بھی چوھدری طارق سبحانی کے ہمراہ تھے اور چوھدری محمد عرفان نارو سابق چیئرمین، باؤ اصغر پہلوان، حاجی محمد یعقوب نارو، چوھدری امتیاز احمد جٹ اور چوھدری جاوید منڈ بھی خصوصی طور پر موجود تھے-
سیالکوٹ:کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پہ فروغ دینا وقت ضرورت ہے- چوھدری طارق سبحانی
