سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)پٹرولنگ چیک پوسٹ گلوٹیاں موڑ کے انچارج نے عوام میں ہیلمٹ کی آگاہی اجاگر کرنے کیلئے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے
ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی موجودگی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے شہریوں میں ہیلمٹ کی آگاہی کیلئے ہیلمٹ تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ یاسر محبوب نے زندگی کی اہمیت اور ہیلمٹ کے فوائد کے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو آگاہی دی کہ ہیلمٹ کے استعمال سے انسان کئی حادثات سے محفوظ رہ سکتا ہے

انکا کہنا تھا کہ شہری اپنے سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور خود کو محفوط رکھیں ہماری آگاہی کا مقصد عوام کو ہیلمٹ کی اہمیت بتانا ہے پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے اس موقع پر درجنوں شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جس پر شہریوں نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اور ان کی پوری ٹیم کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا رویہ ہر شہری کیساتھ بہت اچھا ہے جو کہ پولیس عوام دوستی کی ایک منہ بولتی مثال ہے

Leave a reply