سیالکوٹ میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرمدثررتو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "ہمت کارڈ” کا اجراء کرکے جسمانی معذور افراد اور ان کے لواحقین کو بڑی راحت پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ جسمانی معذور افراد کو مالی مشکلات سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام کے ہمراہ سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ہمت کارڈز اور پہلی قسط نقد رقوم کی تقسیم کے موقع پر بات کرتے ہوئے محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمت کارڈ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس کام کو پوری دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ انجام دیں۔

یاد رہے کہ آج صوبہ بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چوہدری فیصل اکرام سمیت دیگر منتخب نمائندوں نے اسپیشل پرسنز میں ہمت کارڈ اور پہلی نقد قسط تقسیم کی۔ ابتدائی طور پر آج کل 200 اسپیشل پرسنز میں ہمت کارڈ اور پہلی قسط ادا کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 877 افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

Comments are closed.