مزید دیکھیں

مقبول

اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا زیر تعمیر راؤ سکندر اقبال روڈ کا معائنہ

اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی...

سپریم کورٹ کے سابق جج سرمد جلال عثمانی چل بسے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی...

سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ کینٹ کے...

سیالکوٹ : ہومیوپیتھک طریقہ علاج، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ہومیوپیتھک طریقہ علاج، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
تفصیل کے مطابق ‏منور ہومیو پیتھک کلینک اینڈ اسٹور بڈیانہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں18 جون 2023 بروز اتوار بی ایم فارماسیوٹیکلز کی جانب سے سید محمود حسین جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بی ایم فارماسیوٹیکلز کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں ارد گرد سے آۓ ہوۓ سینکڑوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا اور مفت ادویات حاصلِ کیں
ہومیو پیتھک پروفیسر ڈآکٹر سلیم قریشی چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان نے کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی محترم ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اور بی ایم فارماسیوٹیکلز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا
ہومیو پیتھک ڈاکٹر منور حسین مغل، ڈاکٹر محسن باجوہ ،ڈاکٹر شبیر حسین ،ڈاکٹر عدنان مالک، ڈاکٹر ارشد چوہدری نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ ہومیو پیتھک لیڈی ڈاکٹر آمنہ اصغر نے ان کی معاونت کی،اس موقع پر بی ایم فارماسیوٹیکلز کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو سرفراز احمد نے مریضوں کو ادویات دینے کے فرائض انجام دئے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں