سیالکوٹ:بد قسمتی سے پاکستان میں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام قائم نہ ہو سکا۔حمیراطارق

سیالکوٹ (شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان حمیراطارق نے سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی نظام کا قیام تھا مگر بد قسمتی سے یہاں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام قائم نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جیسی دیانتدار اور با کردار قیادت کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں اس کا اعتراف نہ صرف ملک کی عوام نے کیا ہے بلکہ بین الاقوامی اداروں کے سرویز میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔

جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے اپنے اندر جمہوریت ہے۔نیچے سے اوپر تک پوری قیادت باقاعدہ ارکان جماعت کی مرضی اور منشاء سے مقرر اور منتخب کی جاتی ہے۔ حمیرا طارق نے کہا کہ باقی پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریے کی حامل ہیں۔

ملک میں مہنگائی، بدامنی ، بے روز گاری کی وجہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں کی ناپاک پالیسیاں ہیں یہ آئندہ بھی اقتدار میں آئیں تو بہتری کی ایک فیصد بھی توقع نہیں، ان کی ماضی کی کارگردگی اور بیانیہ صفر ہے عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔

28 فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کو قائد اعظم کے فرمان کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

کنونشن سے امیر صوبہ پنجاب جاوید احمد قصوری نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا عوام کو خوشنما نعروں سے دھوکہ دینے والی جماعتوں کو اب عوام پہچان چکے ہیں عوام یہ بھی جان چکے ہیں کہ کونسی جماعت ہے جو عملی طور پر جمہوری عوام کو اپنا منشور پیش کیا ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق کا شعور دیتی ہے۔

جاوید قصوری نے کہا منشور میں خاص طور پر خواتین کے حوالے سے اہم شقیں جیسے خواتین کو الگ یونیورسٹرز ، الگ ٹرانسپورٹ تمام شعبہ جات میں الگ سیٹیں مختص ہونگی۔

کنونشن سے جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران پی پی47 سے امیدوار ملک منیر ،ڈسکہ سے ذوالفقار’ امیر جماعت 47 زون شیخ عتیق الرحمن اور ناظمہ ضلع حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ محترمہ طیبہ ارشد نے بھی خطاب کیا –

پروگرام میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور ترازو کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی یقین دہانی کروائی

Leave a reply