سیالکوٹ:حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان، مال اور اولاد قربان ہے-حافظ محمد اکبر
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/WhatsApp-Image-2023-07-07-at-4.15.22-PM.jpeg)
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ملک کے دیگر شہروں کی طرح گھوٸینکی میی بھی ایک احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد گھوٸینکی میی نماز جمعہ کے فوری بعد زیر قیادت امام و خطیب اھل سنت حافظ عادل جمال اور خطیب حافظ محمد اکبر نے سینکڑوں نمازیوں و شہریوں کے ہمراہ ریلی سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی محبت و عقیدت مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان مال اولاد قربان ہے ۔ ایک بدبخت نے سویڈن میں قرآن کو جلانے اور بےحرمتی کی جسارت کی ہے جس کی وجہ سے دو ارب مسلمانوں کے دل چھلنی اور شدید غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کے رابطوں کے نتیجے میں سات جولائی جمعہ کو پانچ براعظموں کے مختلف مسلم ممالک مشترکہ طور پر یوم مزمت منانے کے فیصلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مسلم ممالک کے مشترکہ موقف اختیار کریں گے تو ایک مضبوط آواز بنیں گے۔حافظ محمد اکبر نے دوران خطاب کہا کہ حکومت پاکستان سے بھی اس واقعہ پر بھرپور مزمت کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا