سیالکوٹ : نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ ابراہیم حسن مراد

سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کی پریس کانفرنس، نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے کرنا ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کی تجویز دی ہے۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں گورننس کامعیار بہتر ہوا۔ ضلع سیالکوٹ میں 11ارب روپے لاگت سے فراہمی و نکاسی آب، پارکوں سمیت منصوبوں پر کام جاری۔
صوبائی وزیر بلدیاتابراہیم حسن مراد نے کہا کہ 2045تک ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پپسپ منصوبوں پر تاخیر کا نوٹس لیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خالی پوسٹوں پرتعیناتیاں کی جائیں گی، شادی، اموات، پیدائش سرٹیفکیٹس کا نظام آسان بنا دیا۔
: بلدیاتی سروسز کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔

Leave a reply