سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرے کے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی،غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔اخلاق فاروق نامی ملزم نے زاہد فاروق کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی۔
ملزم فلائٹ نمبر QR631 سے یونان جا رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے رشتے دار سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا۔ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے 13 لاکھ روپے ادا کئے۔
ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔