سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحتِ کا افتتاح کردیا، امام بی بی میٹرنٹی ہوم 24/7 کھلا رہے گا جہاں حاملہ خواتین کے میڈیکل چیک اپ، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، نیوٹریشن سپلیمنٹس اور ادویات سمیت تمام سہولیات بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔
اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحت کا دورہ کیا اور سہولیات کو معیار قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر کو ہدایت کی کہ وہ خواجہ صفدر ڈسپنسری جس کو اپ گریڈ کرکے میٹرنٹی ہوم کا درجہ دے دیا گیا ہے ایسا عملہ تعینات کیا جائے جس با اخلاق اور فرض شناس ہو۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط رنگپورہ چوک میں میٹرنٹی ہوم کی سہولت وقت کی اہم ضرورت تھی شہری اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی ہوم میں زچہ بچہ کو غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت کیش معاونت بھی کی جارہی ہے۔
اس موقع پر خواجہ ٹیپو سلطان ، فرخ حفیظ بٹ، امین میر ، طارق میر بول، چودھری سیف اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ممبران بھی موجود تھے۔
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ میٹرنٹی ہوم میں لیبر روم، وارڈز، لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جائیں گی