سیالکوٹ :جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ احتجاجی ریلی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ احتجاجی ریلی
جماعت اسلامی یونین کونسل آدمکے چیمہ یونٹ نے ڈاکٹر طاہر بٹ اور انکے رفقاء کی قیادت میںبجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ ایک ریلی منعقد کی، ریلی میں سماجی اور رفاحی تنظیموں کے نمائیندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف عوام کا شدید احتجاج، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ڈاکٹر طاہر بٹ نے کہا کہ اب عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے اب ہم سے واپڈا کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسز زائد بلنگ قبول نہیں ،ہم تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اوپر سے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے ہوش اڑا دئیے ہیں
ہم نے پر امن احتجاج کرکے دیکھ لیا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اب ہمارا پارہ ہائی ہوچکا ہے ہماری تو اتنی آمدن نہیں جتنا بجلی کا بل آگیا ہے ہم اب اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں یہی حالات رہے تو بچوں کو بیچنے پر لگادیں گے
ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ یہاں اشرافیہ غریبوں کے ٹیکسز پر پل رہے ہیں جہاں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے وہاں بجلی کی بل کہاں سے ادا کریں آج ہم اس لیے مجبور ہوکر شدید دھوپ میں ننھے منے بچوں کو لیکر احتجاج کرنے آئے ہیں اور جب تک ہمیں ریلیف نا دیا گیا ہم احتجاج کرتے رہیں گے