سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سن لے کہ جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ”بھگوڑے ہدایت کار“ لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں اور”خاموش فلمساز“رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں (ش) لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلی کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے جعلی خادم اعلی اورپرچی شہزادے میں محبت کی پینگیں توڑ نہیں چڑھیں گی (ش) لیگ کوعلم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادہ نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے اوراب جعلی خادم اعلی کی باری ہے پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلی کی”جعلی محبت“ کا انجام دنیا دیکھے گی

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے آپ کی زبان اور ہاتھوں سے نہ کوئی عورت محفوظ ہے نہ کوئی مرد نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز کے متعلق آپ کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اگر آپ نے مریم نواز کے متعلق آئندہ ایسے الفاظ استعمال کیے تو ہم بشری بیگم کو پاکپتن اور آپ کو سیالکوٹ واپس چھوڑ کے آئیں گے محترمہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے شاید آپ کو عزت راس نہیں ہے ہم آپ کو باجی کہیں اور آپ مریم نواز کے بارے میں زبان درازی کریں ایسا نہیں ہو سکتا

Shares: