سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرمحمد جمال )سیالکوٹ کے علاقے میانہ پورہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت عدنان بٹ صاحب کے والدِ گرامی محمد آمین بٹ مرحوم کے ختمِ چہلم کی روح پرور محفل عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ آفاق علی صاحب نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ میڈل یافتہ نعت خواں محمد حسنین کریمی نے پیش کیا۔ محفل سے خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری خضر حیات رضوی اور قاری غلام محی الدین نے فرمایا، جنہوں نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔
ختمِ پاک کی نگرانی حضرت علامہ مولانا قاری عتیق صاحب اور صاحبزادہ محمد جمال نقشبندی نے انجام دی۔ اس موقع پر شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات محترم قمر عابد بٹ، عمر عابد بٹ، عادل بٹ، عثمان بٹ، ملک آفتاب اور انسپکٹر رضوان بسراہ (تھانہ کینٹ) سمیت سیالکوٹ کی صحافتی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس میں شرکائے محفل نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








