سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) انسپکٹر خرم شہزاد چیمہ کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
سیالکوٹ میں مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دینے والے انسپکٹر خرم شہزاد چیمہ کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ خرم شہزاد چیمہ اس سے قبل سرکل آفیسر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں اور ان کی کارکردگی کو متعدد مواقع پر سراہا گیا ہے۔
ترقی کے بعد خرم شہزاد چیمہ کو عوامی خدمت کے لیے مزید اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس ترقی کو ان کی پیشہ ورانہ محنت اور دیانتداری کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔








