سیالکوٹ :ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس کی کاروائی، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق نوید مسیح نے اطلاع دی کہ اسکے بھائی شکیل مسیح ولد صدیق مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا سیالکوٹ 36سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اور مغوی کے موبائل فون سے ہی کال کرکے مغوی کے بھائی نوید مسیح سے ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں مغوی کو قتل کردیا جائے گا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اغواء ہونے والے شہری شکیل مسیح کی فوری بازیابی کی بابت ایس پی انویسٹی گیشن جواد اسحاق کو ہدایت جاری کیں ۔ جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اورمغوی کی بحفاظت بازیابی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا ۔

جائے وقوعہ سے CCTVکیمرہ جات چیک کیے گئے جو مغوی کپورووالی سے جانب کالا گھمناں بسواری موٹر سائیکل جاتا نظر آیا ۔جو جدید ٹیکنالوجی اور Human Baseانفارمیشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی کو بحفاظت علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود سے بازیاب کروایا گیا اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 6ملزمان گرفتارکرلیا

گرفتارملزمان میں قمر شہزاد مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ ،سنی مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،مرکس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،پطرس مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،شاہ زیب مسیح ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل وضلع سیالکوٹ،سلمان مسیح ولد عمانیوال مسیح قوم عیسائی سکنہ کپوروالی تحصیل وضلع سیالکوٹ شامل ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹرسائیکلیں اور ایک عدد ویگنار کار اور دو عدد پسٹل برآمد کیے جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply