سیالکوٹ:قتل کی واردات کاملزم چند گھنٹوں میں لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ کی حدود میں آج ہونیوالی قتل کی واردات کا ملزم چند گھنٹوں میں پولیس نے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کی رقم مقتول اپنے کزن کے ہمراہ لیکر دفتر جارہے تھے کہ راستے میں بدنیت ملزم نے اپنے حقیقی کزن کو رقم ہتھیانے کے لئیے فائر مار دیا جس سے مقتول موقع پر ہلاک ہوگیا ، جبکہ ملزم -/ 81,00000 روپے لیکر فرار ہوگیا ،

افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ، دوران ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی خصوصی ہدائت پر ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق ڈھڈی کے تجربے کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ میاں رزاق نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو رقم اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

Comments are closed.