سیالکوٹ:وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،میاں ذیشان رفیق

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب میں حکومتیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،

تاریخ گواہ ہے جب بھی میاں نواز شریف کو حکومت ملی ملک معاشی، نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے مضبوط ہوا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے لیکر چل رہی ہیں اور صوبہ کے عوام کی بلا تخصیص خدمت کررہی ہیں،

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پنجاب ایسا بلدیاتی نظام متعارف کروانے جارہی ہے جس سے دیہات میں بسنے والے عوام کو بھی جدید صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی سہولت میسر آئے گی اور کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کرکے اس کو ری سائیکل کرکے قابل استعمال میٹریل کو ری یوز کیاجائے گا، ڈی کمپوزٹ کھاد اور باقی بچ جانے والے کوڑے سے انرجی پیدا کیا جائے گی۔

یہ بات انہوں نے تحصیل پسرور کے موضع کوریکے میں کسان میلہ 2024 ء میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چودھری جمیل اشرف، داؤد بخاری کے علاؤہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی زندہ روایات کی امین ہے اور یہاں تہذیب اور ثقافت کو خوبصورت امتزاج دیکھنے میں ملتا ہے،

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کوریکے کسان میلہ میں گھڑ ڈور کے مقابلوں کو دیکھا اور مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈھول کے تھاپ پر گھڑ ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے صوبہ بھر سے گھر ڈور میں حصہ لینے والے کلبز کو خوش آمدید کہا اور بہترین انتظامات پر کسان میلہ کے منتظمین کو سراہا۔

Leave a reply